- وزیراعظم کی دکی میں کان کنوں پردہشت گرد حملے کی مذمت
- دورہ آسٹریلیا؛ قومی ٹیم کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی
- قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبا گروپوں میں تصادم، طلبا زخمی
- سمندری طوفان ملٹن سے فلوریڈا میں تباہی، 10 افراد ہلاک، 30 لاکھ بجلی سے محروم
- کم کھانے اور زندگی کے دورانیے کے درمیان اہم تعلق کا انکشاف
- امریکی ریسٹورانٹ کا 75 ویں سالگرہ منانے کا انوکھا انداز
- شدید شمسی طوفان زمین کی جانب گامزن، ماہرین کا انتباہ
- درخت لگائیں، آلودگی مٹائیں،ثواب کمائیں
- خالقِ کائنات سے محبّت۔۔۔ !
- لاہور؛ ای چالاننگ میں سینچری مکمل کرنے والی گاڑی کو دھر لیا گیا، بھاری جرمانہ عائد
- لاہور؛ لوئر مال کے علاقے میں کم سن بچے سے گولی چلنے پر ماں قتل
- پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کی مشترکہ کاروائی، اٹلی سے 3 کم سن بچے بازیاب
- ساہیوال؛ داسو ڈیم حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش میں مارے گئے
- جرمنی کا اسرائیل کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کانوں پر حملہ، 20 کان کن جاں بحق 7 زخمی
- اے آئی کی صدی ،81 فیصد سرکاری اسکولوں میں کمپیوٹر لیب ہی نہیں
- خالد مقبول صدیقی کا ایم ڈی کیٹ میں مبینہ دھاندلی پر متاثرہ طلبہ کے مؤقف کی حمایت
- کراچی؛ سہراب گوٹھ کے قریب نالے میں نوعمر لڑکا گر کر لاپتہ، تلاش جاری
- کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پر ای گیٹس منصوبے کی ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع
- نوح دستگیر بٹ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن بن گئے
حکومت ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے لیے پر عزم ہے، علی پرویز ملک
وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے لیے پر عزم ہے۔
ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک اور شریک چیئرمین ڈی جی سی41 میجر جنرل سید علی رضا کی زیر صدارت ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، بورڈ کے اراکین اور ٹاسک فورس کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
ایف بی آر سے جاری بیان کے مطابق وزیرمملکت علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے لیے پر عزم ہے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کا مقصد ایف بی آر کی کارکردگی مزید بہتر بنا کر محصولات بڑھانا ہے۔
میجر جنرل سید علی رضا نے کہا کہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا بنیادی مقصدٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو بڑھانا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ریونیو ڈویژن ڈیٹا آٹو میشن اور سافٹ ویئر سالوشنز کے ذریعے محصولات زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کے اراکین ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے عملی تجاویز دیں، سسٹمز کا انضمام اور نئے سسٹمز کا نفاذ مستقبل کے اہداف کے حصول کے لیے ضروری ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ صوبوں کے ساتھ عمودی اور وزارتوں کے درمیان افقی طور پر ڈیٹا شیئرنگ وقت کا اہم تقاضا ہے۔
ایف بی آر نے بتایا کہ اجلاس میں سپلائی چین آٹو میشن، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا مربو ط نظام، پرال کی تنظیم نو اور ڈیٹا شیئرنگ انٹر فیس پر غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ بڑے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان فوری ڈیٹا شیئرنگ کے لیے ایک مضبوط خودکار نظام تیار کرنے کی ضرورت ہے اور ایف بی آر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے منظم اور دستاویزی معیشت کی راہ ہموار ہو گی۔
ایف بی آر نے کہا کہ ٹاسک فورس کے آئندہ اجلاس میں اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، وزارت خارجہ اور وزارت تجارت کے نمائندوں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ٹاسک فورس کے ٹی او آرز پر مزید غور کرنے کے لیے چار ورکنگ گروپس بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔
ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے تشکیل دیے گئے ٹاسک فورس کا آئندہ اجلاس اگلے ہفتے منعقد ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔