اولمپئین ارشد ندیم جشن آزادی کراچی میں منائیں گے

زبیر نذیر خان  بدھ 14 اگست 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

  کراچی: پیرس اولمپکس میں میگا ایونٹ کی نئی تاریخ رقم کرنے والے اولمپئین ارشد ندیم یوم آزادی کا جشن آج کراچی میں منائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ارشد ندیم  کی آج دوپہر کراچی آمد طے ہے، بعدازاں مزار قائد پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھانے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ارشد ندیم کیلئے ہلال امتیاز، 15 کروڑ انعام کا اعلان

پیرس گیمز کے جیولین تھرو میں نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے والے ارشد ندیم گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب  شریک ہوں گے،ان کی وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

دورہ کراچی میں اولمپئین ارشد ندیم کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔