وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی کرے گا، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2024
 (فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کوئٹہ: ایوب اسٹیڈیم میں جشن آزادی کی تقریب سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی کرے گا۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈٓر نے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے یوم آزادی مبارک ہو، پاکستان ایک گلدستہ ہے، وزیر اعظم پاکستان ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ناراضگی کے نام تشدد کی اجازت نہیں، ناراضگیوں کو چھوڑ کر پاکستان کو آگے لیکر جانے کی ضرورت ہے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہم سب ملکر پاکستان کو ایک مظبوط پاکستان بنا کر اللہ تعالی کے سامنے سرخرو ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔