لاہور میں یومِ آزادی کا آغاز21 توپوں کی سلامی سے ہوا

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

 لاہور: جشن آزادی کے موقع پر صوبائی دارالحکومت میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی کی تقریب سے ہوا۔

21 توپوں کی سلامی کی یہ تقریب بی ایکس اسٹیڈیم میں ہوئی، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی۔

تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا، تقریب میں پاک فوج کے دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا۔

اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی دعائیں مانگی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔