یومِ آزادی؛ پشاور میں شہدا کے لواحقین کیلیے پاک فوج کی جانب سے خصوصی تقریب

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے شہدا کے لواحقین کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پشاور میں جشن آزادی کے حوالے سے شہدا کے لواحقین کے لیے پاک فوج کی جانب سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہداء کے لواحقین اور دیگر شرکا نے یادگار شہدا پر پھول رکھے ۔ تقریب میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول اور اسپیشل بچوں کے سکول کے طلبہ نے شرکت کی۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر طلبہ نے جشن آزادی کی مناسبت سے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے ۔ طلبہ نے قیام پاکستان اور اس کے حصول میں بزرگوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر شرکا نے وطن عزیز کی بقا و سالمیت کے لیے پاک فوج کے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے سمیت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔