- ریاستی بحران پیدا ہو چکا، اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ملک کے لیے نقصان دہ، ایکسپریس فورم
- ٹائپ 2 ذیا بیطس کی دوا ٹائپ 1 کے لیے بھی مفید قرار
- واٹس ایپ کا یہ فیچر آپ کی تصاویر لیک کر سکتا ہے! (صبح)
- 20 برس تک ایک ہی نمبر استعمال کرنیوالے شخص نے لاٹری جیت لی
- جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ چین، اسٹرٹیجک تعاون پر اظہار اطمینان
- جولائی تا ستمبر: پی ایس ڈی پی فنڈز کا اجرا کردیا گیا
- IMF سے قرض معاہدے کی اصل قیمت بہت بڑی ہے، شہباز رانا
- وفاقی کابینہ آج آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے گی
- FPCCI نے نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے قیام کا اعلان کردیا
- ADB ، نظام تعلیم کی اصلاح کیلیے بھارتی اسکیم اپنانے کی تجویز
- سپریم کورٹ وضاحت کے بعد آئینی ترمیم کا مستقبل دھندلا گیا
- ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت کوفروغ ملے گا ،وزیر خزانہ
- بیلسٹک میزائل پروگرام، پاکستان نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا
- پاکستان کے عالمی بانڈز کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان
- شاہین تھری، ابابیل بہترین صلاحیتوں کے حامل میزائل، بی بی سی
- وزارت تجارت ہاؤسنگ سمیت مزید 5 وزارتوں، ڈویژنز کی رائٹ سائزنگ کا فیصلہ
- سینٹ قانون سازی کے معاملے میں پراسراریت ختم کرنے کا مطالبہ
- سعودیہ کی ریکوڈک میں 15 فیصد شیئرز خریدنے کی پیشکش
- گورنر ہاؤس میں جشن عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے نعت خوانی کا پروگرام
- ایران نے تحقیقی سیٹلائٹ چمران-1 کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا
77برس میں ہم وہ منزل نہیں پا سکے جس مقصد کیلیے پاکستان بنا، امیر جماعت اسلامی
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان 77 برس کا ہوگیا لیکن ہم وہ منزل نہیں پا سکے جس مقصد کے لیے پاکستان وجود میں آیا۔
یوم آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو قیام پاکستان کے لیے دی گئی قربانیاں یاد دلانا ہوں گی، پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ قرار پایا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریہ سے انحراف کیا ہے، چند ظالم لوگوں نے پاکستان کو تباہ و برباد کیا۔
مزید پڑھیں؛ پاکستان کا 78 واں یوم آزادی: ملک بھر میں جوش، قوم پُرعزم، ہرسُو قومی پرچموں کی بہار
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کا کوئی ویژن نہیں، حکمران لیپ ٹاپ بانٹ کر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے نام نہاد دعوے کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عدل و انصاف کا نظام دین اسلام کے نفاذ میں ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے منصورہ کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے قوم شجرکاری کو فروغ دے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔