اداکارہ نمرہ کا اغوا کے واقعے پر پولیس سے رابطہ، بیان قلم بند کرلیا گیا

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2024
واقعے پر ایس ڈی پی او منیشا روپیتا کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

واقعے پر ایس ڈی پی او منیشا روپیتا کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

  کراچی: اداکارہ نمرہ خان نے اغوا کے واقعے پر پولیس سے رابطہ کرلیا اور ان کا بیان بھی قلم بند کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا اور ایس ایس پی سائوتھ ساجد سدوزئی نے واقعے پر ایس ڈی پی او منیشا روپیتا کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔

ڈی ایس پی منیشا روپیتا کا کہنا ہے کہ 11 اگست کو اداکارہ کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ متاثرہ اداکارہ کا پولیس سے رابطہ ہوچکا ہے اور بیان بھی قلم بند کرلیا گیا ہے ،بیان کی روشنی میں متاثرہ اداکارہ کی نشاندہی پر جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد بھی حاصل کیے جارہے ہیں ۔

اداکارہ نمرا خان کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پروائرل ہو گیا،اداکارہ نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ پیرکوڈیفنس فیز8 میں مقامی ہوٹل کے باہر گاڑی کا انتظار کررہی تھی، ہاتھ میں موبائل فون اورکندھے پر بیگ موجود تھا، رش کی وجہ سے گاڑی میں فیملی پھنسے ہوئی تھی بارش ہو رہی تھی اس لیے آگے آکرکھڑی ہوگئی۔

نمرہ کے اغوا کا نوٹس لے لیا، اداکارہ نے تاحال رابطہ نہیں کیا، کراچی پولیس

انہوں نے کہا کہ اسی دوران تین افراد میرے پاس آکر رکھے اورمجھے اغوا کرنے کی کوشش کی انہوں نے مجھے پکڑا اور پیٹ پر اسلحہ رکھ دیا میں نے شورشرابا کیا ۔ میرے سامنے چار گارڈز بیٹھے ہوئے تھے مگر کسی نے نہیں سنا، میں نے اپنا تحفظ خود کیا اور موٹر سائیکل کو دھکا دیا ،میں بھاگی، وہ مجھے پیچھے سے گولی مارسکتے تھے میں چلتی گاڑی کے سامنے آگئی،گاڑی میں سوار فیملی نے مجھے بچالیا اس دوران مقامی ہوٹل کی پوری ٹیم باہرآئی اورمجھے ریسکیوکرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔