اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 7ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 راولپنڈی: اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 7 مختلف کارروائیوں کے دوران 15 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ایف ایلیون اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 600 گرام چرس اور 100 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر ملزم سے 473 گرام آئس برآمد کی گئی۔

چونگی امر سادھو لاہور کے قریب 6 کلو چرس اور شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان میں ملزم سے 970 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ڈیرہ غازی خان میں ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔

کوسٹل ہائی وے گوادر میں گاڑی سے 5.4 کلو ویڈ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ باچا خان پل کراچی کے قریب ملزم سے 990 گرام چرس برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔