اسلام آباد : گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان قتل

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: تھانہ شہزاد ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں واقع سدرہ ٹاؤن میں پیش آیا جس میں ڈاکو رات گئے تالا توڑ کر ایک گھر میں داخل ہوئے تو شہری محمد زبیر نے مزاحمت کی، ڈاکوؤں نے زبیر پر فائر کیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

شہزاد ٹاؤن پولیس کے عدم تعاون پر ورثا نے ترامڑی چوک میں احتجاج کیا اور لاش کو چوک پر رکھ کر تینوں اطراف سے بند کردیا، مظاہرین نے شہزاد ٹاؤن پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔