غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، متاثرہ کی نشاندہی پرایک ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2024
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

  اسلام آباد: غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، آبپارہ پولیس نے خاتون کی نشاندہی  پر ایک  ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دوران تفتیش غیر ملکی خاتون سلوائی اسٹینا نے بتایا کہ اس کے ہاتھ باندھنے والا شخص تمیز الدین ہے،  خاتون کی نشاندہی پر پولیس نے تمیز الدین کو گھر سے گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم تمیز الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون ذہنی مریضہ ہے، خاتون کے پاس اپنے شناختی کاغذات اور سفری دستاویزات  بھی موجود نہیں ہیں۔

آبپارہ پولیس خاتون کے کاغذات کے لیے ایک بار پھر تمیز الدین کے گھر کی تلاشی لے گی جبکہ میڈیکل چیک اپ کے لیے  ملزم تمیز الدین کو بھی پولی کلینک بھجوا دیا گیا ہے۔

اسی سے متعلق: اسلام آباد؛ غیر ملکی خاتون سے زیادتی، ملزمان ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک کر فرار

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون کو  مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا جسے ملزمان زیادتی کے بعد  جی 6 کے علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔