- امریکا کی ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں نئی پابندیاں
- آزاد کشمیرمیں ٹیکس رجسٹریشن کا غلط استعمال روکنے کیلیےانکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا فیصلہ
- کراچی؛ تھانہ سول لائن کا انویسٹی گیشن انچارج خاتون سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر معطل
- پی ٹی اے کا 15اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ
- پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا
- کوئٹہ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
- پاک-روس معاہدے، بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا اور بہو زخمی، واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار
- کراچی؛ گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
- قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک ہیں، 26 اکتوبر کو سینئر جج چیف جسٹس بن جائیں گے، وزیر قانون
- فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی ولی عہد
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد منظور
- شمالی وزیرستان میں بینک اسٹاف کی گاڑی پر فائرنگ سے مینیجر جاں بحق
- پی ٹی آئی اراکین کی عمران خان سے وفاداری کے بیانات کی ویڈیوز وائرل
- جعلی دستاویزات پر ایران سے آنے والا مسافر کراچی ایئر پورٹ پر گرفتار
- یورپ میں پروازوں کی بحالی؛ سی اے اے نے یورپی ایوی ایشن کو ضروری امور کی تکمیل سے آگاہ کردیا
- آئینی عدالت پر اتفاق،آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر تحفظات ہیں، سپریم کورٹ بار
- نادرا اور ایس ای سی پی کے درمیان تعاون کے طریقہ کار کے لیے معاہدہ طے پا گیا
- لاہور بحالی منصوبے کے لیے 137 ارب روپے کی منظوری، ابتدائی قسط جاری
- خیبرپختونخوا حکومت کا مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
یوم آزادی، اندھادھند ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری، بچے سمیت متعدد زخمی
کراچی: شہر میں یوم آزادی پر بھی اندھادھند ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اور نامعلوم سمت سے گولیاں لگنے سے ایک بچہ سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیو زکے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد اور اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
شہر میں منگل کی شب جشن آزادی کے سلسلے میں شہر بھر میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 70 سے زائد شہری زخمی ہوئے تھے۔
کراچی میں منگل کی شب اور بدھ کو یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی ہوائی فائرنگ سے شہر میں اسلحے کی بھرمار کا بھی اشارہ مل گیا ہے اور نامعلوم سمت سے گولیاں چلنے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔
چھیپا عہدیداروں کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد ایک نمبر مدینہ مسجد کے قریب گولی لگنے سے 45 سالہ صالح زخمی ہوگیا، انہیں بازو پر گولی لگی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا اور واقعے سے متعلق بتایا گیا کہ نامعلوم سمت سےآنے والی گولی لگنے سے شہری زخمی ہوگیا۔
ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایک نمبر شیر مال ہاؤس کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک لڑکا زخمی ہوگیا، چھیپا کے مطابق زخمی کی شناخت 8 سالہ عبدالہادی کے نام سے ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ 8 سالہ بچے کو کندھے میں گولی لگی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔