کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دو دھماکوں میں 1 جاں بحق، 5 بچوں سمیت 6 زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں ریلوے اسٹیشن کے قریب 2 دستی بم کے دھماکوں میں 5 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب قائم ہوٹل کے پاس نامعلوم افراد دو دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں پانچ بچوں سمیت وہ 7 مسافر زخمی ہوئے جنہیں جعفر ایکسپریس کے ذریعے سفر کرنا تھا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا ہے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو رضاکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔