شاہد آفریدی ٹریفک رش میں پھسنے کے باعث آزادی کی تقریب میں شریک نہ ہو سکے

احتشام مفتی  بدھ 14 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: جشن آزادی کے موقع پر ٹریفک کے رش میں پھسنے کے باعث مشہور کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔

شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اہم قومی تقریب میں آنا تھا لیکن رش میں پھنسنے سے شریک نہ ہوسکا۔

مشہور کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں پوری قوم کو آزادی کی مبارک دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسچینج کمپنیز کا  اگلے سال یوم آزادی کا جشن ہم سب ساتھ منائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔