- بھارت؛ مشہور کمپنی کی ملازمہ کا بے تحاشا ورک لوڈ کے باعث انتقال
- کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا
- ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
- سری لنکا کے مینڈس نے سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
- لاہور؛ منشیات فروش سب انسپکٹر گرفتار، 70 کلوگرام منشیات برآمد
- امریکا کی ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں نئی پابندیاں
- آزاد کشمیرمیں ٹیکس رجسٹریشن کا غلط استعمال روکنے کیلیےانکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا فیصلہ
- کراچی؛ تھانہ سول لائن کا انویسٹی گیشن انچارج خاتون سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر معطل
- پی ٹی اے کا 15اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ
- پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا
- کوئٹہ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
- پاک-روس معاہدے، بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا اور بہو زخمی، واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار
- کراچی؛ گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
- قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک ہیں، 26 اکتوبر کو سینئر جج چیف جسٹس بن جائیں گے، وزیر قانون
- فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی ولی عہد
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد منظور
- شمالی وزیرستان میں بینک اسٹاف کی گاڑی پر فائرنگ سے مینیجر جاں بحق
- پی ٹی آئی اراکین کی عمران خان سے وفاداری کے بیانات کی ویڈیوز وائرل
- جعلی دستاویزات پر ایران سے آنے والا مسافر کراچی ایئر پورٹ پر گرفتار
مورنے مورکل بھارتی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر
کراچی: جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر مورنے مورکل کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔
بھارتی خبر ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے بدھ کو مورنے مورکل کو بھارتی ٹیم کا بولنگ کوچ بنانے کی تصدیق کردی ہے۔
مورکل کی تقرری سے بھارت کا کوچنگ اسٹاف مکمل ہو گیا جس کی قیادت گوتم گمبھیر کر رہے ہیں اور اس میں اسسٹنٹ کوچ ابھیشیک نیئر اور ریان ٹین ڈوشیٹ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ہیڈکوچ گوتم گمبھیر لیکن مرضی ہماری! بھارتی بورڈ نے 4 درخواستوں کو مسترد کردیا
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جون 2023 میں مورنے مورکل کو چھ ماہ کے کنٹریکٹ پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا تھا، مورکل نے 13 نومبر 2023 کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں: ہیڈکوچ بننے کے بعد بھارتی بورڈ نے گوتم گمبھیر کی درخواست ہوا میں اُڑا دی
مورنے مورکل نے اپنے گیارہ سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں 86 ٹیسٹ میچوں میں 309 وکٹیں، 117 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 188 وکٹیں اور44 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 47 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔