وفاقی پولیس کی زیرحراست چوری کا ملزم جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر اقتدار میں وفاقی پولیس کی حراست میں چوری کا ملزم جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس کی زیر حراست ملزم دوران تفتیش جاں بحق ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول صالح باران نامی شہری کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ رات پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم کی حالت خراب ہوئی۔

ذرائع کے مطابق موت واقع ہونے پر ملزم کو اے ایس آئی غلام عباس کے حوالے کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اسپتال عملے نے ملزم کو مردہ قرار دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔