پاکستان بہت جلد دنیا کی 24ویں معیشت بن کر مسلم امہ کی قیادت کرے گا، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک  بدھ 14 اگست 2024
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

  اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر مسلم امہ کی قیادت کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی بری امام دربار پرآمد ہوئی جہاں انہوں نے عرس کی تقریبات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاکستان بہت جلد چوبیسویں معیشت بنے گا پاکستان مسلم امہ کی قیادت کرے گا 2017 میں معاشی ترقی روک دی گئی تھی ۔

انہوں نے بتایا کہ سولہ سال بعد عرس کی تقریبات بحال ہوئی ہیں، اب عرس مبارک ہر سال عقیدت وا احترام سے ہوگا اور کسی قسم کا کوئی میلہ نہیں ہوگا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطہ پوٹھوہار کی عظیم صوفی شخصیت حضرت عبداللطیف کاظمی المعروف بری سرکار کے تین روزہ عرس کی کا افتتاح کیا، نائب وزیر اعظم نے گورنر پختونخواہ بری امام کمیٹی اسحق ڈار نے قبر پر چادر پوشی کی۔

نائب وزیراعظم کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھی، اس موقع پر دربار بری امام میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

مہمان گرامی نے دربار پر پھولوں کی چادریں چڑھائی اور اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ اب بری امام پر ہر سال صرف عرس مبارک ہوگا اور کسی قسم کا کوئی مئلہ نہیں ہوگا جس میں نامناسب چیزیں ہوتی تھیں، عرس میں صرف عبادات ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ عرس کی برکت سے پاکستان معاشی قوت بنے گا اور بہت  جلد چوبیسویں معیشت بنے گا، دوہزار سترہ میں پاکستان کی معاشی ترقی روک دی گئی معاشی ترقی بھی جلد نظر آئے گا۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اسلامی امہ کی قیادت کرے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بزرگان دین، صوفیاء عظام کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔