- کراچی: تاجر آصف بلوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مقابلے میں ہلاک
- فلوریڈا: ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ، سابق امریکی صدر محفوظ رہے
- مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا، خواجہ آصف
- کورنگی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم، تین افراد زخمی ہوگئے
- الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب، سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا
- آئینی ترامیم: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ساڑھے 12 بجے تک ملتوی
- آئینی ترامیم معاملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
- لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
- ہمارے دو سینٹرز کو مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، قائم مقام صدر بی این پی مینگل
- پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ
- اے این پی نے آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ دے دیا
- خصوصی کمیٹی اجلاس بے نتیجہ ختم، حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ ڈیڈلاک برقرار
- منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ: اسجد اقبال اور اویس منیر پری کوارٹر راؤنڈ میں پہنچ گئے
- آئینی ترامیم؛ قومی اسمبلی کے اندر پی ٹی وی پر بھی پابندی عائد
- لاہور میں نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی و آئینی معاملات پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کیلئے سینیٹ کے 13 ارکان نامزد
- کسٹمز انٹیلی جنس کراچی؛ دو ہفتوں میں 37کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط
- حکومت کو بتادیا جلدی کیا ہے بل کو مؤخر کردیں، مولانا عبدالغفور حیدری
بانی پی ٹی آئی کیلیے سہولت کاری کے الزام پر اڈیالہ جیل کے دو اہم سابق افسران سے تفتیش
راولپنڈی: حساس اداروں نے بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کے الزام پر اڈیالہ جیل کے دو سابق افسران سے تفتیش شروع کردی۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق راولپنڈی میں حساس اداروں نے اڈیالہ جیل کے دو سابق افسران سے بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کے حوالے سے تفتیش کی۔
حساس اداروں نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے پوچھ گچھ کی، دونوں افسران کو حساس اداروں کی سفارش پر 21 جون کو عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق دونوں افسران پر الزام ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ خصوصی ڈیوٹی کرتے ہوئے سہولت کاری کرتے تھے اور مذکورہ افسران عمران خان کے سیل تک جانے کے مجاز تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کے حوالے سے جاری تفتیش میں حساس اداروں نے دونوں افسران سے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور دونوں افسران کے درمیان رابطوں کے واضح ثبوت بھی سامنے آگئے ہیں جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔