- بارشوں، سیلاب، ناقص حکومتی پالیسیوں سے زرعی پیداوار متاثر
- شرافی گوٹھ میں قریب زرر دار دھماکا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
- کراچی: تاجر آصف بلوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مقابلے میں ہلاک
- فلوریڈا: ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ، سابق امریکی صدر محفوظ رہے
- مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا، خواجہ آصف
- کورنگی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم، تین افراد زخمی ہوگئے
- الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب، سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا
- آئینی ترامیم: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ساڑھے 12 بجے تک ملتوی
- آئینی ترامیم معاملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
- لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
- ہمارے دو سینٹرز کو مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، قائم مقام صدر بی این پی مینگل
- پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ
- اے این پی نے آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ دے دیا
- خصوصی کمیٹی اجلاس بے نتیجہ ختم، حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ ڈیڈلاک برقرار
- منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ: اسجد اقبال اور اویس منیر پری کوارٹر راؤنڈ میں پہنچ گئے
- آئینی ترامیم؛ قومی اسمبلی کے اندر پی ٹی وی پر بھی پابندی عائد
- لاہور میں نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی و آئینی معاملات پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کیلئے سینیٹ کے 13 ارکان نامزد
حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ردعمل دینے میں مصروف ہے، عشرت العباد
سابق گورنرڈاکٹرعشرت العباد نے کہا ہے کہ بانیان پاکستان کی جدوجہد،بزرگوں کی قربانیوں سے ملی آزادی سب کومبارک ہو۔60 فیصد نوجوانوں پرمشتمل پاکستان امید کی کرن ہے۔پاکستان کی بقااورسلامتی افواج پاکستان کی قربانیوں کانتیجہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی سے وڈیو لنک کے ذریعے شاہراہ فیصل ایف ٹی سی پر میری پہچان ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔
کراچی میں ڈرگ روڈ سے شاہراہ فیصل ایف ٹی سی تک میری پہچان پاکستان ریلی سے سابق گورنرڈاکٹرعشرت العباد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میری پہچان پاکستان قائداعظم کے سنہری اصولوں پرمبنی ہے، ایمان،اتحاد،تنظیم ذہن میں رکھ کر میری پہچان پاکستان پلیٹ فارم بنایا۔ مسائل کا حل قائداعظم کےاصولوں ایمان،اتحاد،تنظیم میں مضمر ہے۔
سابق گورنرسندھ نے پاک فوج، نیوی، فضائیہ، رینجرز، ایف سی، سیکیورٹی اہلکاروں، پولیس کوخراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ عوام اورافواج کارشتہ باہمی اعتماد واتحاد کاہے۔ حکومت اورعوام کا رشتہ سماجی سمجھوتے کے تحت قائم ہوتا ہے، سمجھوتےکےتحت عوام قانون پرعمل کرتےہیں،حکومت مسائل حل کرتی ہے۔ حکومت مسائل حل کرنے کےبجائے،اشوز پرری ایکشن میں مصروف ہے۔
عشرت العباد نے کہا کہ ملکی مسائل کا واحد حل گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ ہے۔ملکی ترقی کیلیےکرپشن کیخلاف بےرحم احتساب، قابلیت، پرفارمنس جانچیں،حکومت کی جانب سےرہنمائی نہ کرنےکےسبب پیدا مسائل دورکریں گے۔
کراچی میں سب سےبڑی ریلی کےسیکیورٹی،ٹریفک انتظامات پررینجرز،پولیس سےاظہارتشکرکیا اور پنجاب، کےپی،گلگت بلتستان ودیگرعلاقوں میں بھی میری پہچان پاکستان ریلیاں نکالنےوالوں کوخراج تحسین پیش کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔