پرنس ولیم اور برطانوی وزیر اعظم ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئے

ویب ڈیسک  جمعرات 15 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  لندن: برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر اور پرنس ولیم نئے چونکا دینے والے سائبر اٹیک میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی جانے والی جعلی ویڈیو کا شکار ہو گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک عجیب و غریب آن لائن ویڈیو اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس میں پرنس ولیم اور وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی اے آئی  سے تیار کردہ ڈیپ فیک ویڈیوز بنائی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دو عوامی شخصیات کو دکھایا گیا ہے۔

ایک ویڈیو میں، ایک جعلی پرنس ولیم کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا “مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں، پرنس ولیم، اور پورا شاہی خاندان وزیر اعظم کیر اسٹارمر کے اقدام اور ان کے نئے پلیٹ فارم کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔”

ایک اور ویڈیو میں، ایک جعلی وزیر اعظم کیر اسٹارمر عوام سے خطاب کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں “آپ کی زندگی بدلنے والی ہے۔ میں کیر اسٹارمر ہوں، برطانیہ کا وزیر اعظم اور لیبر پارٹی کا رہنما۔”

تاہم، یہ فوری طور پر انکشاف ہوا کہ ویڈیوز اسکیمرز نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شہزادہ ولیم اور وزیر اعظم کی آوازوں اور صورتوں کی کاپی تیار کی ہے۔

فینیمور ہارپر کے بانی مارکس بیئرڈ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومت اس کے خلاف کارروائی کرے اور میٹا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دباؤ ڈالیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔