- کراچی: تاجر آصف بلوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مقابلے میں ہلاک
- فلوریڈا: ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ، سابق امریکی صدر محفوظ رہے
- مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا، خواجہ آصف
- کورنگی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم، تین افراد زخمی ہوگئے
- الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب، سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا
- آئینی ترامیم: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ساڑھے 12 بجے تک ملتوی
- آئینی ترامیم معاملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
- لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
- ہمارے دو سینٹرز کو مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، قائم مقام صدر بی این پی مینگل
- پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ
- اے این پی نے آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ دے دیا
- خصوصی کمیٹی اجلاس بے نتیجہ ختم، حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ ڈیڈلاک برقرار
- منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ: اسجد اقبال اور اویس منیر پری کوارٹر راؤنڈ میں پہنچ گئے
- آئینی ترامیم؛ قومی اسمبلی کے اندر پی ٹی وی پر بھی پابندی عائد
- لاہور میں نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی و آئینی معاملات پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کیلئے سینیٹ کے 13 ارکان نامزد
- کسٹمز انٹیلی جنس کراچی؛ دو ہفتوں میں 37کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط
- حکومت کو بتادیا جلدی کیا ہے بل کو مؤخر کردیں، مولانا عبدالغفور حیدری
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا جواب پابندیوں سے دیا جائے، فلسطینی سفیر کا مطالبہ
نیویارک: اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا جواب پابندیوں کے ساتھ دیا جائے. انہوں نے یہ مطالبہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے والے اسکول پر مہلک فضائی حملے کے حوالے سےالجزائر کی طرف سے بلائے گئے 15 رکنی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران کیا ۔
اے پی پی کے مطابق انہوں نے اسرائیلی ایلچی گیلاد اردان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہو ں کہ اسرائیل کو آپ کی مذمتوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور وہ آپ کی قراردادوں کو مسترد کرتا ہےاور آپ کے مبا حثوں کو بھی نہیں سنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی چیز نہیں جو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کو جواز بنا سکے۔ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ یرغمالیوں کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ بات بہت پہلے سے ظاہر ہو گئی تھی کہ یہ اسرائیلی حکومت کو یرغمالیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے سامنے یہ تمام اپیلیں اور مطالبات کوئی اہمیت نہیں رکھتے ہیں اور وہ غزہ میں اپنی جارحیت کو جاری رکھے ہو ئے ہیں۔
انہوں نے سلامتی کونسل کے ارکان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے فرائض سے دستبردار نہ ہوں اور اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیےفوری اقدامات کر یں ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنگی جرائم کی اطلاع دینے والے اسرائیلیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا وقت آگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔