جرمنی، دراندازی کا خدشہ، فوجی اور نیٹو فضائی اڈے کو سیل کر دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 15 اگست 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

فرینکفرٹ: جرمنی میں ملکی اور نیٹو افواج کے فضائی اڈے کو دراندازی کے خدشات کے باعث سیل کر دیا گیا ہے۔

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ایک جرمن فوجی اڈے کو کئی گھنٹوں کے لیے سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملک میں نیٹو کے ایک فضائی اڈے کو تخریب کاروں کی غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جرمن وزارت دفاع کے ترجمان کرنل آرن کولاٹز نے برلن میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کولون واہن میں واقع بنڈس ویر اڈے کو دراندازی کی کوشش اور تخریب کاری کے شبہ’ کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

فوج کی علاقائی کمان نے ایکس پر بتایا کہ پینے کے پانی کو ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کے قریب حفاظتی باڑ میں ایک سوراخ پایا گیا ہے۔

مجرموں کا سراغ نہیں لگایا گیا اور احتیاط کے طور پر سائٹ کے پانی کی جانچ کی جارہی تھی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اڈہ بعد میں دوبارہ کھول دیا گیا، جبکہ سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

ایک فرنچ میگزین کی رپورٹ کے مطابق بنڈس ویر بیس پر موجود فوجیوں اور شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نل کا پانی نہ پیئیں کیونکہ پانی کی فراہمی آلودہ ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔