ناردرن بائے پاس ٹول پلازہ پر ڈاٹس اور ٹریلر میں تصادم، دو بچے ہلاک، 20 افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 15 اگست 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

  کراچی: ناردرن بائے پاس پر ٹول پلازہ کے قریب ڈاٹسن وین اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے رپورٹر کے مطابق ڈاٹس وین کو ٹریلر نے عقب سے ٹکر ماری، جس سے ڈاٹسن وین میں بیٹھے مسافر زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق ڈاٹسن وین اندرون سندھ سے بلوچستان جا رہی تھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو بچے جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے بیشتر زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

جاں بحق بچوں کی شناخت 7 سالہ غلام حسین اور ایک سالہ قائم کے نام سے کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔