شہر قائد میں سرکاری اور نجی اسکولوں کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 15 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: شہر قائد میں موسم گرما کی طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سے اسکول معمول کے مطابق کھل گئے، جس سے اسکولوں کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئیں ہیں۔

موسم گرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریس کا عمل شروع ہوگیا۔

کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج 15 اگست سے کھل گئے، مگر اسکولوں میں بچوں کی حاضری معمول سے کم ہے۔

بچے اپنے والدین کے ساتھ سوتے، جاگتے، روتے، ہنستے کھیلتے اسکول پہنچے، تعلیمی ادروں کے کھلنے سے صبح کے اوقات میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی واپس آ گئی۔

والدین کا کہنا ہے کہ حاضری معمول سے کم ہے جو بچے غیر حاضر ہیں وہ کل تک اپنی حاضری یقینی بنائیں گے، والدین

یونیورسٹی روڈ پر قائم نجی اسکول میں طلبہ نے پہلے دن کا آغاز تدریس سمیت مختلف سرگرمیوں کے ساتھ کیا۔

طلبا کا کہنا تھا کہ تعطیلات میں سیر و تفریح کی، رشتہ داروں سے ملے ہوم ورک کیا اب اپنی روٹین کے مطابق واپس آگئے اور پڑھائی کریں گے۔

اساتذہ نے مختلف سرگرمیوں سے بچوں کی پہلے دن آنے پر حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ تعلیمی سال کے پہلے روز کے باعث حاضری معمول سے کم ہے جو بچے غیر حاضر ہیں ان کو مطلع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بارش کی پیش گوئی کے باعث محکمہ تعلیم سندھ نے یکم اگست کے بجائے 15 اگست تک تعطیلات میں توسیع کی تھی، سندھ کے تعلیمی ادارے یکم جون سے 14 اگست تک تعلیمی ادارے بند تھے۔

محکمہ تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا کہ صوبہ میں نئے تعلیمی سال پر ضروری قدامات مکمل کر لیے ہیں، انہوں نے تدریسی عمل شروع ہونے پر طلباء کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔