ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار مسافر جاں بحق، بائیک رائیڈر زخمی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 15 اگست 2024
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرالرکو قبضے میں لیکراس کےڈرائیورکو گرفتار کرلیا

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرالرکو قبضے میں لیکراس کےڈرائیورکو گرفتار کرلیا

  کراچی: آئی سی آئی پل پر تیز رفتارٹرالرنے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا، حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ڈاکس تھانے کےعلاقے نیٹی جیٹی پل سےآئی سی آئی چورنگی کی جانب جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل پرسوارایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا جنہیں فوری طورپرایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ٹراما سینٹرمنتقل کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 30 سالہ صدام ولد عبدالرؤف کے نام سے کی گئی متوفی نوجوان کا آبائی تعلق تھرپارکرسے تھا جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت 24 سالہ فہد ولد محمد صابرکے نام سے کی گئی۔

ڈاکس پولیس کے مطابق زخمی نوجوان بائک رائیڈرہے ، متوفی نوجوان صدام آن لائن موٹر سائیکل بک کراکرجا رہا تھا کہ آئی سی آئی پل پر تیزرفتار ٹرالر نمبر جے ٹی 9464 نے انہیں روند ڈالا۔

نوجوان صدام موقع پرجاں بحق اوربائک رائیڈر فہد شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے میں 3 رکشوں ،ایک نئی آلٹو گاڑی اور مسافر مزدا کوشدید نقصان پہنچا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرالرکو قبضے میں لیکراس کےڈرائیورابراہیم ولدابوبکرکوگرفتارکرکےتھانے منتقل کردیاہےاور گرفتارڈرائیور کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔