پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے برطانوی سیکورٹی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

زبیر نذیر خان  جمعرات 15 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی وفد نے نیشنل  بینک اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

سہ رکنی وفد نے اسٹیڈیم  کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، سکیورٹی وفد نے جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا، وفد کے ارکان نے تصاویر بھی بنائیں، پی سی بی حکام نے  وفد کو سکیورٹی  انتظامات کے حوالے سے ضروری بریفنگ بھی دی۔

وفد کے ارکان نے اس موقع پر حفاظتی  انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے بعض تجاویز بھی دیں، وفد اپنی رپورٹ ای سی بی کو پیش کرے گا جس کی روشنی میں انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کا فیصلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی قذافی اسٹیڈیم کے نام کے حقوق فروخت کرنے پر رضامند

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ  15 اکتوبر سے کراچی میں شیڈول ہے، دوسرا 7 اکتوبر سے ملتان جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے پنڈی میں  کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔