کھیلوں کی عالمی عدالت نے انڈین ریسلر کی اپیل پر مختصر فیصلہ سنا دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 15 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کھیلوں کی عالمی عدالت نے انڈین ریسلر کی اپیل پر مختصر فیصلہ سنا دیا۔

ونیش پھوگٹ نے پیرس اولمپکس 2024 میں ڈس کوالیفائی ہونے اور میڈل نہ ملنے پر اپیل کی تھی جسے کورٹ آف آربیٹریشن کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔

ونیش پھوگٹ کو 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر ریسلنگ فائنل سے ڈس کوالیفائی کیا گیا تھا، انڈین ریسلر کا اپیل میں موقف تھا کہ کم سے کم انہیں سلور میڈل دیا جائے۔

مزید پڑھیں: متنازع باکسر؛ ایمان خلیف نے بھی خواتین باکسنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

سی اے ایس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اگست 2024 کو ونیش پھوگاٹ کی طرف سے داخل درخواست کو خارج کیا جاتا ہے۔

ونیش پھوگاٹ پیرس اولمپکس میں 50 کلوگرام ریسلنگ کیٹیگری میں فائنل میں پہنچی تھیں لیکن فائنل میچ سے پہلے جب ان کا وزن کیا گیا تو یہ 100 گرام زیادہ نکلا جس پر انہیں نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: خاتون باکسر کے مقابلے پر مرد ٹرانسجینڈر؟، پیرس اولمپکس میں نیا تنازع

توقع تھی کہ اپیل کے بعد وہ میڈل حاصل کر لیں گی لیکن ایسا نہیں ہوسکا ہے، وہ پہلی بھارتی خاتون ریسلر تھیں جنہوں نے بھارت کے لیے اولمپک فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔