- ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 720 ملین ڈالر کے 2 منصوبوں پر دستخط
- صوابی میں لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں کو تربیلا ڈیم کے سامنے دھرنا
- ماہی گیروں کا 20 ستمبر کو الیکشن کا مطالبہ، تعطل پر لانچوں کی آمدورفت بند کرنے کی دھمکی
- بھارت: 15 خواتین کے ساتھ شادی کر کے نازیبا ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: شاداب کی پینتھرز نے شاہین کی لائنز کو 84 رنز سے ہرادیا
- ججز کی مدت ملازمت اور عمر کی حد میں ترامیم آئینی اسٹرکچر کیخلاف ہے، کراچی بار ایسوسی ایشن
- لاہور میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 1 کلوگرام سے زائد چرس برآمد
- کراچی: سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال 8 ماہ جزوی بند رہنے کے بعد بحال
- حکومت پنجاب کا اقلیتوں کے لیے ’’ مینارٹی کارڈ ‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ
- آئین میں کی جانے والی مجوزہ 56 ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئیں
- پاکستان میں 18 ستمبر کو جزوی چاند گرہن کا مشاہدہ ہوگا
- دو حصوں میں تقسیم کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پہلا بورڈ اجلاس پیر کو کراچی میں ہوا
- خیبرپختونخوا میں گریڈ 9 کی بھرتیوں کیلیے نئی پالیسی جاری
- سرگودھا میں فالکن کے غیرقانونی شکار میں مصروف آٹھ شکاری گرفتار
- پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کی دوسری مشق کا انعقاد
- پہلا ٹی 20: جنوبی افریقا ویمن ٹیم کا پاکستان کو 133 رنز کا ہدف
- آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس کا کلینڈر جاری، پاکستان کیلیے قرض کی مںظوری کا امکان
- ہمیں نبی اکرم ﷺ کے انسانیت سے محبت اور ہمدردی کے پیغام کوعام کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- کراچی: 12 ربیع الاوّل کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری
- آئی سی سی آئی انتخابات میں ممبران کی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز کا انکشاف
پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا
اسلام آباد: وزارت قومی صحت نے پاکستان میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خلیج ممالک سے آنے والے خیبرپختونخوا کے شہری کو ایم پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں جس پر اُس کے ٹیسٹ کر کے نمونے تصدیق کیلیے بھیج دیے ہیں۔
مزید پڑھیں: منکی پاکس عالمی وبا قرار، پاکستان میں اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزارت صحت
وزارت حکام کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص میں معمولی علامات ہیں جبکہ اُس سے ملاقات کرنے والوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے تاکہ اُن کے نمونے بھی حاصل کیے جائیں۔
ترجمان وزارت قومی صحت نے کہا کہ تمام صوبوں کو منکی پاکس کے حوالے سے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام پوائنٹس آف اینٹری پر سخت نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے کانگو اور افریقا کے دیگر مقامات پر ایم پاکس کی نئی قسم کے پھیلنے کو ہنگامی عالمی صورتحال قرار دیا ہے۔ افریقا کے کچھ ممالک میں بچوں اور بڑوں میں ایم پاکس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو عالمی صحت کیلئے ایمرجنسی قرار دے دیا
اب تک 13 ممالک میں ایم پاکس کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 517 اموات کی اطلاع سامنے آئی ہیں۔ رواں سال ایم پاکس کے سے سے زیادہ مشتبہ کیسز افریقی ممالک میں 17 ہزار سے زائد رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔