انٹرنیٹ کی سست رفتاری، مشی خان کی حکومت پر سخت تنقید

ویب ڈیسک  جمعرات 15 اگست 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستانی اداکارہ مشی خان نے ملک بھر میں انٹرنیئٹ کی سست رفتاری پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انسٹاگرام پر یوم آزادی کے موقع پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کراچی سے اسلام آباد جانے والی ٹرین سے بھی سست چل رہی ہے اور ایک میسج ڈیڑھ دن میں پہنچ رہا ہے۔

مشی خان نے کہا کہ کاروبار کی اکثریت کا انحصار انٹرنیٹ پر ہے اور اس سست رفتار کی وجہ سے ایسے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر کمانے کی خاطر اپنا ایمان مت بیچیں، مشی خان بھی ‘برزخ’ کے میکرز پر برہم

انہوں نے کہا کہ عوام اتنے ٹیکس ادا کر رہے ہیں لیکن پھر بھی انٹرنیٹ کی سروس نہیں مل رہی، جو ملک میں واحد سہولت تھی وہ بھی تباہ و برباد ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔