- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی وفود کی فضل الرحمان سے ملاقات
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
- کراچی کی صورتحال عوام میں نفرت کو جنم دے رہی ہے، چیمبر آف کامرس
- سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کی منظوری
- شمالی کوریا: یورینیم افزودگی کی خفیہ تنصیب کی نایاب تصویر جاری
- کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل
- آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
- ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کو ہدف بنالیا
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد میں کسی قسم کی تاخیر کے ذمہ دار نہیں، الیکشن کمیشن ذرائع
- پنجاب وائلڈ لائف نے نایاب طوطوں اور نیل گائے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- پی ٹی اے کا ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن پر یوٹرن، سندھ ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر
- گرین ویلی ہائیپرمارکیٹ کا بحریہ ٹاؤن میں کامیاب پرہجوم آغاز
- رستم میں پیر خانے پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ہم 10 بڑی آبادی والے ممالک میں ہیں مگر معاشی طور پر 50 ویں نمبر سے بھی نیچے ہیں، گوہر اعجاز
- ایف پی سی سی آئی کا نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے قیام کا اعلان
- بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر درست نہیں، الیکشن کمیشن
- دھابیجی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے بزرگ خاتون جاں بحق
- سینیٹ کے اتوار کو ہونے والے اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری
امریکی اداکار میتھیو پیری کی پراسرار موت، ڈاکٹر سمیت متعدد افراد گرفتار
لاس اینجلس: معروف امریکی اداکار میتھیو پیری کی ناگہانی موت کی تفتیش میں متعدد گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں جس میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اداکار کو ممنوعہ دوائی ’کیٹامائن‘ کی سپلائی کا سورس پتہ چلانے کیلئے متعدد خفیہ ایجنسیوں نے اس تفتیش میں کام کیا ہے۔
اداکار کے پوسٹ مارٹم کے بعد جاری کی گئی تفصیلی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ان کی موت انستھیزیا کی دوائی کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی جو ڈپریشن اور دماغی امراض کی صورت میں استعمال کی جاتی ہے۔
54 برس کے میتھیو پیری لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر واش روم کے ٹب میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
میتھیو پیری نے ٹیلی ویژن سیریز “فرینڈز” میں “چاندلر بنگ” کے اپنے مشہور کردار سے دُنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی، یہ سیریز 1994 میں شروع ہوئی جبکہ اس کا آخری سیزن 2004 میں نشر کیا گیا تھا۔
اس سیریز نے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی اور درجنوں ایوارڈز بھی اپنے نام کیے جبکہ اس “فرینڈز” کے تمام اداکاروں کو بھی سیریز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے ہی شہرت ملی۔
سیریز “فرینڈز” کی کہانی چھ دوستوں روس، مونیکا، چاندلر، فیبی، ریچل اور جوئی کے گِرد گھومتی ہے، سیریز میں مونیکا اور روس بہن بھائی تھے، ریچل مونیکا کے کالج کی سہیلی تھی جبکہ چاندلر اور روس روم میٹ تھے اور فیبی مونیکا کی روم میٹ رہ چکی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔