14 اگست کی خوشی میں 12 لاکھ مچھلیاں دریا میں آزاد

آصف محمود  جمعرات 15 اگست 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے دریائے چناب میں 12 لاکھ بچہ مچھلیوں کو دریا میں آزاد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی روحانی شخصیت سید انتظار شاہ زنجانی نے پنجاب فشریز اور وزیر آباد کے مقامی شہریوں کے ہمراہ دریائے چناب میں مچھلیاں چھوڑیں۔

سید انتظار حسین شاہ زنجانی نے بتایا کہ وہ ابتک 12 لاکھ مچھلیاں صدقہ کے طور پر دریا میں چھوڑ چکے ہیں، یوم آزادی پر سوا دو لاکھ مچھلیاں چھوڑی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا یہ بھی ایک صدقہ ہے کہ مچھلیاں دریاؤں، جھیلوں اور ندی نالوں میں چھوڑی جائیں۔ اس سے ایک تو آب گاہوں میں مچھلیوں کی افزائش ہوگی دوسرا سیزن کے دوران ان مچھلیوں کا شکار کرکے غذائی ضروریات بھی پوری کی جاسکیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔