لاہور کے سروسز اسپتال سے توہین رسالت کا قیدی فرار

سید مشرف شاہ  جمعرات 15 اگست 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں قائم سروسز اسپتال میں ٹیسٹ کیلیے لایا گیا توہین رسالت کا قیدی اور مبینہ ذہنی مریض فرار ہوگیا۔

جیل حکام نے قیدی کے فرار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ احسن خان ذہنی مریض اور توہین رسالت کا ملزم تھا جو سروسز اسپتال لاہور میں زیر علاج تھا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔

حکام کے مطابق حوالاتی کو ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ سے علاج و معالجے کیلئے کیمپ جیل لاہور منتقل کیا گیا تھا اور وہ لاہور کے نفسیاتی اسپتال میں زیر علاج تھا، جسے سی ٹی اسکین کے لیے پولیس حراست میں سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

جیل حکام نے بتایا کہ حوالاتی سروسز اسپتال لاہور کے سی ٹی سکین والے کمرے سے پولیس کی حراست سے فرار ہوا، پولیس کے مطابق مفرور کی تلاش جاری ہے اور جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔