- پہلا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے
- اسرائیلی خاتون کی حماس کی قید میں تشدد یا بال کاٹے جانے کی تردید
- بلوچستان میں منشیات اور تیل اسمگلنگ میں ملوث 58 لیویز اہلکار معطل
- واٹس ایپ کا یوزر نیم فیچر پر کام جاری
- ٹائٹینک حادثے کے متعلق شائع ہونے والا اخبار 112 برس بعد دریافت
- چہلم پر کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
- سال 24-25 کے مقررہ کردہ 12913 ارب کے ٹیکس ہدف کیلیے ایف بی آر نے ورکنگ گروپ قائم کردیا
- حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا پارلیمان میں ساتھ چلنے کا فیصلہ
- بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- حزب اللہ کا اسرائیلی میرون ایئر بیس پر حملہ
- بھارت؛ مہاراشٹر میں ایک لاکھ لاپتا لڑکیوں کی تلاش سے متعلق درخواست پر حکومت سے جواب طلب
- ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے پر مریضہ کے سنگین الزامات
- پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
- اسلام آباد کے پاسپورٹ آفس جی ٹین میں سہولیات کا فقدان
- ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکاروں کی شہادت، ڈی پی او سمیت تین افسران کا تبادلہ کردیا گیا
- ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا آن لائن انرولمنٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان
- اقوام متحدہ نے جہانگیر خان کو 1 ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل کرلیا
- سندھ ہائیکورٹ؛ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اختیارات معطل
- تھائی لینڈ میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ؛ تمام افراد ہلاک
دریائے راوی میں نچلے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری
لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی میں جسر اور شاہدرہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار سے 55 ہزار کیوسک پانی گزرنے کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے گوجرانولہ، فیصل آباد، لاہور، ملتان اور ساہیوال ڈویژنز کے کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا۔
نارووال، شیخوپورہ، لاہور، ننکانہ، قصور، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خانیوال کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں اسٹاف کو الرٹ اور عوام الناس کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔ ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیمیں بھی ہائی الرٹ پر رہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل اور ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔ ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔