مستونگ فائرنگ میں جاں بحق ڈپٹی کمشنر پنجگور کو شہید کا درجہ دے دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 16 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کوئٹہ: کوئٹہ حکومت بلوچستان نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سابق ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کو شہید کا درجہ دے دیا۔

محکمہ داخلہ و قبائل امور بلوچستان نے بلوچستان سول سرونٹ اینڈ ایمپلائز بینیفٹس اینڈ ڈیتھ قانون کے تحت اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے کمنسیشن پالیسی 2020 کے سیکشن 17 کے تفویض کر دہ اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوئے فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے سابق ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کو شہید قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں: مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق

سابق ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کو 12-08-2024 کو آر سی ڈی روڈ کنڈ عمرانی کراس کھڈ کوچہ ضلع مستونگ میں نامعلوم دہشت گردوں نے شہید کر دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔