انٹرنیٹ سست روی لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا
عدالت نے 21 اگست تک سماعت ملتوی کر کے تمام فریقین کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی
August 17, 2024
لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف آئندہ سماعت پر تمام فریقین جواب جمع کروانے اور ہر فریق کے نمائندے کو کمرہ عدالت میں حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عدالت نے درخواست پر سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: انٹرنیٹ سست روی اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
جسٹس شکیل احمد نے ندیم احمد کی درخواست پر کل کی سماعت کا حکم جاری کردیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش سے وکلاء سمیت عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔