پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام آج کراچی میں جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس میں شرکت کے لئے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ مزار قائد سے متصل گراؤنڈ میں شرکا کے لئے ایک لاکھ کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ جلسہ گاہ کے مرکزی دروازوں پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پاک فوج سے اظہار یکجہتی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔