- اے این ایف کی گہرے سمندر میں کارروائی، 60 کلوگرام آئس تحویل میں لے لی
- پی پی ایل کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی کمپنی سے معاہدہ
- دہشتگردی کے مقدمے میں اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- جعلی حکومت نے عوام اور افواج پاکستان کے ٹکراؤ کا منصوبہ بنایا تھا، بیرسٹر سیف
- حماس کا حملہ ہولوکاسٹ تھا، یہودی برادری کیساتھ کھڑے ہیں، برطانیہ
- ساف چیمپئن شپ کیلئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کی ٹریننگ جاری
- فلسطین پر آواز اٹھانے کیلیے ماہرین کی کمیٹی بناکر دنیا کے اہم دارالخلافوں میں بھیجیں گے، وزیراعظم
- نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ: ماحور شہزاد نے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- حکومت سندھ کا ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ بینک کے ذریعے دینے کا فیصلہ
- رواں برس طِب کا نوبل انعام امریکی سائنس دانوں کے نام
- فلسطینی نسل کشی پر غزہ کے قصاب اسرائیل کو قیمت چکانی ہوگی؛ ترک صدر
- اسرائیل 7 اکتوبر اور یرغمالیوں کے نام پر فلسطین، لبنان اور مصر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، بلاول
- زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا
- کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلیے 11 رکنی کمیٹی کی منظوری
- لبنان میں حزب اللہ سے دوبدو جھڑپیں؛ اسرائیلی فوج کا دوسرا اہلکار بھی ہلاک
- ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے پر 5 روز میں تیسرا بم دھماکا
- کراچی؛ انٹربورڈ میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، سیکریٹری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا
- ایس سی او کانفرنس؛ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 تا 16 اکتوبرعام تعطیل کا اعلان
- جامعہ کراچی؛ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی سند دینے کیلیے سنڈیکیٹ کا اجلاس طلب
- عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، چیف جسٹس
سندھ ہائیکورٹ؛ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اختیارات معطل
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ضلع جنوبی میں عمارت کو خطرناک قرار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) عبدالرشید سولنگی کو کام کرنے سے روکتے ہوئے ان کے اختیارات معطل کردیے۔
سندھ ہائی کورٹ میں ایس بی سی اے کی جانب سے ضلع جنوبی میں عمارت کو خطرناک قرار دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ بلڈنگ کی ملکیت سے متعلق کیس سول کورٹ میں زیر التوا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نےعدالت سے استدعا کی کہ جب تک عمارت کی ملکیت کا فیصلہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک ایس بی سی اے کو بلڈنگ گرانے سے روکا جائے۔
عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبد الرشید سولنگی کو کام کرنے سے روک دیا اور ان کے اختیارات معطل کردیے۔
سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کے اختیارات 10 روز کے لیے معطل رہیں گے اور کہا کہ اس حوالے سے اتھارٹی بنانے کا حکم دیا تھا، جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
عدالت نے کہا کہ جب اتھارٹی ہی تشکیل نہیں دی گئی تو ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کیا کریں گے، جس کے بعد عدالت نے سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔