اقوام متحدہ نے جہانگیر خان کو 1 ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 23 اگست 2024
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

  کراچی: اقوام متحدہ نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے دنیائے اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کو 1 ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

جہانگیر خان کا اپنے کیریئر میں مسلسل 550 میچز جیت کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج ہے جبکہ وہ پانچ برس تک ناقابل شکست رہے اور انہوں نے تمام مقابلے اپنے نام کیے۔

انہوں نے 6 بار ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ 10 بار برٹش اوپن چیمپئن شپ کے بھی فاتح رہے۔ انہیں پاکستان کے سب سے بڑے اور ملک کے عظیم کھلاڑیوں کی حیثیت سے دنیا میں پہچان ملی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔