- فلسطینی نسل کشی پر غزہ کے قصاب اسرائیل کو قیمت چکانی ہوگی؛ ترک صدر
- اسرائیل 7 اکتوبر اور یرغمالیوں کے نام پر فلسطین، لبنان اور مصر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، بلاول
- زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا
- کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلیے 11 رکنی کمیٹی کی منظوری
- لبنان میں حزب اللہ سے دوبدو جھڑپیں؛ اسرائیلی فوج کا دوسرا اہلکار بھی ہلاک
- ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے پر 5 روز میں تیسرا بم دھماکا
- کراچی؛ انٹربورڈ میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، سیکریٹری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا
- ایس سی او کانفرنس؛ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 تا 16 اکتوبرعام تعطیل کا اعلان
- جامعہ کراچی؛ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی سند دینے کیلیے سنڈیکیٹ کا اجلاس طلب
- عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، چیف جسٹس
- بھارت؛ کار سوار انتہا پسندوں نے مسلم خاندان کو تعاقب کے بعد کچل دیا
- عمارت گرنے سے 27 افراد کی ہلاکت؛ دیت ادا نہ کرنے پر بلڈر کو جیل بھیجنے کا حکم
- اپنی قیادت پر غصہ کرتے پی ٹی آئی کارکنوں کی ویڈیو جاری
- وزیرداخلہ کی چینی سفارتخانے آمد، کراچی دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا
- اسرائیل نے غزہ کو 42 ملین ٹن ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا، اقوام متحدہ
- اسلامی ممالک کے پاس ایک قوت موجود ہے اسرائیل کیخلاف استعمال آج نہیں تو کب کرینگے؟ نواز شریف
- وزیراعلی کے پی کا بٹگرام جیل میں زیرحراست لڑکی سے سپرنٹنڈنٹ کی زیادتی کا نوٹس
- آل پاکستان وکلا کنونشن میں جوڈیشل پیکج اور آئینی عدالت کیخلاف قرارداد منظور
- واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری
- علیمہ اور عظمیٰ خان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، گنڈاپور اور عامر مغل کے وارنٹ جاری
سال 24-25 کے مقررہ کردہ 12913 ارب کے ٹیکس ہدف کیلیے ایف بی آر نے ورکنگ گروپ قائم کردیا
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال 2024-2025 کیلئے مقرر کردہ 12913ارب روپے کے نظر ثانی شدہ ہدف کا حصول یقینی بنانے کے حوالے سے ریونیو موبلائزیشن کیلئے پاکستان کسٹمز سروس اور ان لینڈ ریونیو سے تعلق رکھنے و الے گریڈ سترہ تا 20 کے 32 افسران پر مشتمل ایف بی آر ریفامز ورکنگ گروپ قائم کردیا ہے۔
اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ریونیو موبلائزیشن کیلئے قائم ایف بی آر ریفامز ورکنگ گروپ رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول کیلئے ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے مختلف ایریاز میں اہم اصلاحات بارے سفارشات تیار کرے گا.
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریونیو موبلائزیشن کیلئے پروسیجرز و ہیومین ریسورس و ایڈمن اور ٹیکس پیئرز فسلیٹیشن سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کی جائیں گی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ کل(ہفتہ)صبح نو بجے تک ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کو رپورٹ کریں۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ورکنگ گروپ کا اجلاس 27 اگست 2024 تک جاری رہے گا جس میں مزید تین دن کی توسیع کی جاسکے گی۔
واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے حال ہی میں رواں مالی سال کے ٹیکس وصولیوں کے ہدف پنظر ثانی کرتے ہوئے 12970 ارب روپے سے کم کرکے 12913ارب روپے کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہدف پر یہ نظر ثانی آئی ایم ایف کی رضامندی سے کی گئی ہے اور اس کے بعد ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو آن بورڈ لے کر جولائی 2024 سے جون 2025 تک 12913ارب روپے کے ٹیکس وصولی کے مطلوبہ ہدف کو پورا کرنے کے لیے ماہانہ اور سہہ ماہی اہداف بھی فیلڈ فارمشنز کو تفویض کردیئے ہیں۔
جس کے تحت ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 2642ارب روپے رکھا ہے جس کے تحت جولائی 2024کا ہدف 656 ارب روپے، اگست2024کیلئے 898 ارب روپے اور ستمبر 2024کیلئے 1098 ارب روپے مقرر کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔