بلوچستان میں منشیات اور تیل اسمگلنگ میں ملوث 58 لیویز اہلکار معطل

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ منشیات اور تیل کی اسمگلنگ میں ملوث 58 لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ منشیات اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت لیویز اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے بتایا کہ 58 لیویز اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جرنل لیویز بلوچستان نے بتایا کہ مذکورہ اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں اور جو بھی اسمگلنگ میں ملوث ہوا اُسے ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔