چہلم پر کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

محمد سلیم جھنڈیر  جمعـء 23 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: سندھ حکومت نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

سندھ کے اضلاع حیدرآباد، میرپورخاص ، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے چہلم کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈرون اڑانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

سندھ بھر کے ایس ایس پیز کو پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا جبکہ محکمہ داخلہ سندھ نے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو نوٹیفکیشن ارسال کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔