پولیس پر فائرنگ و پتھراؤ؛ پی ٹی آئی ایم این اے سمیت مقامی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 اگست 2024
پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ کے معاملے میں پی ٹی آئی کے ایم این اے سمیت مقامی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترنول میں پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ارباب عامر ایوب سمیت پارٹی کے مقامی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ ترنول کی مدعیت میں درج مقدمے میں رکن قومی اسمبلی سمیت 40 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جس میں ملزمان کے خلاف 11 اے ٹی اے سمیت 16 دفعات لگائی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق مشتعل مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس پر سیدھے فائر کیے گئے اور زبردستی دکانیں بند کروائی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔