خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف کے لاپتا مقامی رہنما کی لاش برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے لاپتا مقامی رہنما کی لاش برآمد ہو گئی، لواحقین نے میت سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما یعقوب خان کی لاش باب خیبر کےسامنے رکھ کر لواحقین کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے، جس میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔ اس موقع پر مشتعل افراد نے جمرود بازار روڈ کو بندکردیاگیا،

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یعقوب خان چند روز سے لاپتا تھے۔ گزشتہ روز پشاور کے علاقے متنی سے ان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ یعقوب خان پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔