پشین؛ پولیس لائن کے قریب دھماکا، 2 بچے جاں بحق، اہلکاروں سمیت 14 زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 اگست 2024
جاں بحق بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا (فوٹو: سوشل میڈیا)

جاں بحق بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا (فوٹو: سوشل میڈیا)

 کوئٹہ: پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں 2 بچے جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشین میں پولیس لائن کے قریب ہونے والے دھماکے میں گاڑی اور موٹر سائیکل تباہ ہوئی ہے جب کہ 2 بچے جاں بحق ہونے کے علاوہ 5 پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس نے پختونخوا سرحد سے چار حملے ناکام بنادیے، 2 خوارجی ہلاک

دریں اثنا ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے پشین اور نوشکی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا افسوس ہے۔ سماج دشمن اور ریاست مخالف عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم کے مقاصد کے حصول کے لیے معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پشین بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔