پولیس اہلکارسے ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے3 سالہ راہ گیر بچی زخمی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 24 اگست 2024
ڈاکوؤں نےموٹرسائیکل چھیننےکی کوشش کی توپولیس اہلکار نے مزاحمت کی

ڈاکوؤں نےموٹرسائیکل چھیننےکی کوشش کی توپولیس اہلکار نے مزاحمت کی

  کراچی: بھینس کالونی میں پولیس اہلکارسے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرمسلح مسلح ملزمان کی فائرنگ سے3 سالہ راہ گیر بچی زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کے علاقے بھینس کالونی میں پولیس اہلکارسے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرمسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں3 سالہ راہ گیر بچی کلثوم زخمی ہوگئی جسے فوری طورپرجناح اسپتال منتقل کردیا گیا.

پولیس حکام کے مطابق ہیڈکانسٹیبل ساجدبلوچ سے ڈاکوؤں نےموٹرسائیکل چھیننےکی کوشش کی توپولیس اہلکار نے مزاحمت کی جس پرمسلح ملزمان نے فرارہوتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک راہ گیربچی زخمی ہوگئی۔

مسلح ملزمان پولیس اہلکارنے اس کی موٹرسائیکل چھیننے میں ناکام رہے تاہم اہلکارسےرقم چھین کرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نےواقعاتی شواہد کی روشنی میں ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔