ملک بھر میں 26 سے 29 اگست تک شدید بارشوں کا امکان

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 اگست 2024
مون سون بارشوں کا سسٹم فی الحال کمزور ہے:فوٹو:فائل

مون سون بارشوں کا سسٹم فی الحال کمزور ہے:فوٹو:فائل

 لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں 26 سے 29 اگست تک بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا بارش برسانے والا سسٹم 26 سے 29 اگست تک پاکستان میں دوبارہ داخل ہوگا۔بارشوں کا سسٹم داخل ہونے سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔

لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ بارشوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔ اس وقت مون سون بارشوں کا سسٹم لاہور سمیت پنجاب بھر میں کمزور ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔