- وزیر اعلیٰ کواعتماد کا ووٹ لینے کیلیے کہنے کا سوچ رہا ہوں، گورنرخیبرپختونخوا
- آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا مزدور کی کم ازکم اجرت 50 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ
- سرجانی ٹاؤن میں پانی کے جوہڑ میں نہاتے ہوئے گہرے گڑھے میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق
- چین نے پاکستان کا قرض رول اوور کرنے سے انکار نہیں کیا، وزیر خزانہ
- کراچی میں جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافروں کا سہولت کار گرفتار
- چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو غلط انداز میں رپورٹ کی گئی، سپریم کورٹ
- بچوں کی طبیعت ناساز ہونے پر امریکی کمپنی نے ملازمین کی چھٹی بند کر دی
- اسلام آباد میں پی آئی اے طیارہ کا بے یار و مددگار، مسافر بے حال
- کراچی میں اگلے 10 روز تک بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- معاہدے پر عمل نہ ہوا تو بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کریں گے، حافظ نعیم
- خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کی نئی پالیسی جاری کر دی
- جاپان کا موجودہ سپرکمپیوٹرز سے 1000 گُنا تیز مشین بنانے کا اعلان
- پی ٹی آئی رہنماؤں پر کیا الزامات عائد ہیں؟ ایف آئی آر سامنے آگئی
- امیگریشن حکام کے ہاتھوں 83 افراد جعلی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار
- لاہور کے مختلف علاقوں سے 7 افراد کی لاشیں ملیں
- ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ؛ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کے نئے اعدادوشمار طلب
- پتوکی؛ کھیت میں گھسنے پر بااثر زمیندار نے کلہاڑی سے گدھی کی ٹانگ کاٹ دی
- لاہور میں گھریلو ملازمہ مالکن کو نشہ آور چیز پلا کر گھر کا صفایا کر گئی
- شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار
- روس کو میزائلوں کی فراہمی؛ برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا ایران پر پابندیوں کا اعلان
پلاسٹک سرجری کے طعنے، عائشہ ٹاکیہ کی انسٹاگرام پر دوبارہ واپسی
ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی فلم ‘وانٹڈ’ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے ٹرولنگ کے بعد اپنا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کرنے کے بعد دوبارہ انسٹاگرام پر واپسی کرلی ہے۔
حال ہی میں عائشہ ٹاکیہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اداکارہ کا چہرہ پہچاننا مشکل ہورہا تھا کیونکہ وہ ماضی کی تصاویر سے کافی مختلف نظر آرہی تھیں۔
عائشہ ٹاکیہ کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی تھی، صارفین نے اداکارہ پر متعدد پلاسٹک سرجریز کروانے کا الزام عائد کیا تھا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ عائشہ ٹاکیہ نے پلاسٹک سرجریز کروا کے اپنے خوبصورت چہرے کو بدصورت بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: عائشہ ٹاکیہ کی نئی تصویر پر تنقید، اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا
سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ سے تنگ آکر عائشہ ٹاکیہ نے عارضی طور پر اپنا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل بند کردیا تھا، انسٹاگرام پر اداکارہ کا نام سرچ کرنے پر آرہا تھا کہ “معذرت، یہ صفحہ دستیاب نہیں ہے”۔
ٹرولنگ کا سامنا کرنے کے بعد، اب عائشہ ٹاکیہ نے ایک بار پھر انسٹاگرام پر واپسی کی ہے، اُنہوں نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ کھول دیا ہے۔
عائشہ ٹاکیہ نے اپنی نئی ویڈیو کے ساتھ انسٹاگرام پر واپسی کی ہے جس کے کیپشن میں اُنہوں نے خود کو بہت ذہین اور بہت ہوشیار قرار دیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ کیا آپ نے غور کیا کہ میں نے کیسے جواب نہیں دیا؟، میں نے اپنی ذہانت، پیار اور حوصلے سے کام لیا۔
واضح رہے کہ عائشہ ٹاکیہ نے 2009 میں اپنے قریبی دوست فرحان اعظمی سے شادی کرلی تھی اور فلمی دنیا سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم 2013 میں بیٹے کی پیدائش کے بعد سے وہ فلم نگری سے مکمل طور پر دور ہوگئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔