پارلیمنٹ ہاؤس میں ملازمین کی بھرتیوں کیخلاف درخواست دائر

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 اگست 2024
پارلیمنٹ میں بھرتیوں کیخلاف درخواست میں سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے:فوٹو:فائل

پارلیمنٹ میں بھرتیوں کیخلاف درخواست میں سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے:فوٹو:فائل

  اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں ملازمین کی بھرتیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)کی رہنما نادیہ خٹک کی جانب  سے بھرتیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرمیں سیکرٹری داخلہ ، وزارت قانون ،چئیرمین سینٹ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے پارلیمنٹ میں خلاف قانون کی گئی تعیناتیوں کو غیرقانونی اور کالعدم قرار دینے، پارلیمنٹ میں تعیناتیوں کے انتخاب کے عمل کو شفاف اور سخت بنانے اور ایک جیسی مہارت رکھنے والے تمام عہدیداروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔