- آئینی ترامیم، بلاول بھٹو سے وزیراعظم کی ملاقات، جے یو آئی کا اہم اجلاس بھی جاری
- جاوید بٹ کے قاتل سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
- معروف انٹرنیشنل ایرانی قراء کی لاہور آمد پر شاندار استقبال، پھولوں کے ہار پہنائے گئے
- پینشن ادائیگی کا بوجھ؛ چین نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا دی
- پی ٹی آئی کے بعد جے یو آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کیس بھی سماعت کیلئے مقرر
- کراچی؛ سفاری پارک میں کالے ہرن، پہاڑی بکرے اور اونٹ کے بچے کے پیدائش
- پاکستان میں مسلسل پانچویں دن ڈالر تنزلی سے دوچار
- بچوں کی نازیبا تصاویر؛ بی بی سی کے اینکر کو قید کی سزا سنائی جائے گی
- بھارت؛ جہیز میں بائیک اور تین لاکھ نہ ملنے پر شوہر نے بیوی کو تشدد کرکے مار ڈالا
- کراچی میں صنعت کار کے گھر پر کروڑوں روپے مالیت کی ڈکیتی
- کراچی: کیماڑی میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر
- پیغمبراسلام ﷺ نے مساوات پر مبنی معاشرے کا عملی نمونہ پیش کیا؛ مودی
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف کراچی میں وکلا ایکشن کمیٹی کا احتجاج
- خیبرپختونخوا؛ مشال یوسفزئی کو دوبارہ مشیر بنانے کا فیصلہ، گورنر کو سمری ارسال
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس سماعت کیلیے مقرر
- اسرائیل میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے افسر پر چاقو بردار شخص کا حملہ
- سندھ اسمبلی؛7 ستمبر یوم ختم نبوت کے طور پر منانے کی قرارداد منظور
- ایک اور سعودی شہری کو ملک سے غداری پر سزائے موت دیدی گئی
- تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتی ہے
- مودی کے وزیر کی 3 لاکھ مساجد کو غیرقانونی قرار دیکر مسمار کرنے کی دھمکی
امریکی صدارتی انتخاب میں مداخلت کا خدشہ، ایران کے متعدد واٹس ایپ گروپس بلاک
واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخاب میں مداخلت کے خدشے کے باعث ایران کے متعدد واٹس ایپ گروپس بلاک کردئیے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے بیان میں کہا کہ ایرانی ہیکرز کے متعدد واٹس ایپ گروپس کو بلاک کیا گیا ہے۔ جن واٹس ایپ گروپس کو بلاک کیا گیا ہے ان کا تعلق ایران کا تعلق ایران کی پاسداران انقلاب سے ہے۔
میٹا کے مطابق ایرانی ہیکرز واٹس ایپ گروپ پر ٹیکنیکل سپورٹ کے روپ میں ایسے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو جو بائیڈن انتظامیہ اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وابستہ ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ایرانی ہیکرز واٹس ایپ گروپس کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہوں۔ ایرانی ہیکرز کا یہی گروپ اس سے قبل کملا ہیرس کی انتخابی مہم سے وابستہ افراد کو بھی نشانہ بنا چکا ہے۔ مائیکرو سوفٹ اور گوگل بھی رواں ہفتوں میں اسی گروپ کی سرگرمیوں سے متعلق خبردار کرچکے ہیں۔
اس سے قبل امریکی حکومت نے کہا تھا کہ ایران ری پبلکن اور ڈیموکریٹ امیدواروں کی صدارتی مہم کو ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس کوشش کا مقصد نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج پر اثرانداز ہونا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔