- ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی؛ آخری گروپ میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گرما گرمی
- کابینہ کا اجلاس مؤخر؛ آئینی ترامیم آج بھی قومی اسمبلی میں پیش نہ کیے جانے کا امکان
- جب قانون کا ڈرافٹ ہی نہیں دیا تو اتفاق رائے کس چیز پر پیدا کرنا ہے، بیرسٹر گوہر
- دماغی کینسر کا پتہ لگانے کیلئے خون کا ٹیسٹ متعارف
- وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ ترقیاتی پلان کی سمری طلب
- بلوچستان سے 78 کونج سارس پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 190 ملین پاؤنڈ کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست مسترد کرنیکا فیصلہ چیلنج
- گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر کے لئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار
- سنی علماء کونسل رہنما صوفی عبد القیوم قتل کیس کے ملزم کی ضمانت منظور
- بلوچستان کے وزیر بلدیات سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کرگئے
- پشاوربی آر ٹی بسوں میں خواتین کو مرد مسافروں کیجانب سے ہراسگی کا سامنا
- پی ٹی اے کا ایکس (ٹویٹر) کی بندش سے متعلق مؤقف تبدیل
- کراچی میں تاجر کے گھر پر دستی بم سے حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
- تیکنیکی اور انتظامی وجوہات، کراچی ائیرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ
- فیریئر ہال کراچی سے پینٹنگز چوری ہونے پر سندھ حکومت کا نوٹس، کمیٹی تشکیل
- کراچی میں کسٹمز کی کارروائی، ڈھائی کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد
- قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار
- عمران خان کے ملٹری ٹرائل کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں، وزارتِ دفاع
- لاہور؛ طیفی بٹ کے بہنوئی کو قتل کرنے والے شوٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
- کراچی؛ این اے 241 سے پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کی درخواست قابل سماعت قرار
ٹی 20 کرکٹ میں پہلی بار ایک میچ میں 3 سپر اوورز کا ریکارڈ قائم
بنگلورو: ٹی 20 کرکٹ میں پہلی بار ایک میچ میں 3 سپر اوورز کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
بھارت میں کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مہاراجہ ٹرافی میں ہبلی ٹائیگرز اور بنگلورو بلاسٹرز کا میچ مقررہ اوورز میں برابر رہا جس کے بعد مزید دو سپر اوورز میں بھی میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا تاہم تیسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز بلآخر بنگلورو بلاسٹرز کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔
میچ کے دوران ہبلی ٹائگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 164 رنز بنائے اور بنگلورو بلاسٹرز کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم جواب میں بنگلورو بلاسٹرز بھی مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بناسکی۔
میچ کا فیصلہ کرنے کیلئے پہلا سپر اوور کرایا گیا جس میں بنگلورو بلاسٹرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنائے، جواب میں ہبلی ٹائگرز بھی 10 رنز ہی بناسکی اور میچ برابر ہوگیا۔
دوسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائگرز نے 8 رنز بنائے اور بنگلورو بلاسٹرز کو جیت کیلئے 9 رنز کا ہدف دیا تاہم دوسرے سپر اوور میں بنگلورو بلاسٹرز بھی 8 رنز بناسکی اور میچ ایک بار پھر برابر ہوگیا۔
تیسرے سپر اوور میں بنگلورو بلاسٹرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 12 رنز بنائے جس کے جواب میں ہبلی ٹائگرز نے 13 رنز بناکر میچ جیت لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔