- عمر ایوب، اسد قیصر، زین قریشی کی پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور
- آئینی کمیٹی پر مشاورت کیلیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شروع
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی مخالفت میں طالبان کا طریقہ اپنانے والوں سے سلوک بھی ویسا ہی ہوگا، عظمی بخاری
- پاکستانی معاشرے کو اسلامی معاشرہ کیسے بنایا جایا
- ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں 75فیصد تک اضافہ کا فیصلہ
- پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، صدر مملکت آصف زرداری
- ممکنہ آئینی ترمیم کا مسودہ عام کرنے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
- ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت بھی مشکوک
- سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آغا شیخ سرور کو 15 اکتوبرتک بازیاب کروانے کا حکم
- سابق سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کی گرفتاری سامنے آنے پر درخواست خارج
- شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس؛ راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
- کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس ڈیڑھ ماہ بعد بحال
- ملتان ٹیسٹ؛ پاکستانی بالرز کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا
- روس اور چین کے وزرائے اعظم آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
- وزیراعظم کی دکی میں کان کنوں پردہشت گرد حملے کی مذمت
- دورہ آسٹریلیا؛ قومی ٹیم کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی
- قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبا گروپوں میں تصادم، طلبا زخمی
- سمندری طوفان ملٹن سے فلوریڈا میں تباہی، 10 افراد ہلاک، 30 لاکھ بجلی سے محروم
- کم کھانے اور زندگی کے دورانیے کے درمیان اہم تعلق کا انکشاف
چہلم شہدائے کربلا، کراچی میں مرکزی جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری
کراچی: چہلم شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کیلئے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا۔
چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا، ٹریفک پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ گرو مندر سے ٹاور تک بند رہے گا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ناظم آباد سے آنے والے مسافر لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں، لیاقت آباد سے آنے والے مسافر تین ہٹی سے لسبیلہ چوک اور سینٹرل جیل کی جانب جاسکتے ہیں۔
حسن اسکوائرسے پیپلز چورنگی جانے والے مسافر کشمیر روڈ سے شاہراہ قائدین اور جیل فلائی اوور سے تین ہٹی سے نشتر روڈ جاسکتے ہیں، شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین، نمائش جانے والے افراد کشمیر روڈ سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔
سینٹرل جیل گیٹ جمشید روڈ، گرو مندر، ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے والے مسافر گرو مندر سے بہاردر یار جنگ روڈ سولجر بازار سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔
گارڈن چڑیا گھر سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد انکل سریا سےگل پلازہ اور ہولی فیملی ہسپتال سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔
تمام ہیوی ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد چورنگی دو نمبر کی طرف موڑدیا جائے گا جو حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیر شاہ سے ماڑی پور تک جاسکے گی۔
تمام ہیوی ٹریفک شاہراہ فیصل یا راشد منہاس روڈ ، اسٹیڈیم روڈ، حبیب بینک پل، شیر شاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہوگی۔
ہرقسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اس ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
ایم اے جناح روڈ پر ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہوگا، صرف اجازت نامے کی حامل گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی جن پر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا۔
جلوس میں شامل ہونے کیلئےاسٹیکر والی گاڑیوں کو شاہراہ قائدین، سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخلے کی اجازت ہوگی، کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔